United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
 

 

ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

یونائیٹڈ اسٹیٹس ہالوکاسٹ میوزیم کی اُردو ویب سائیٹ میں میوزیم کی انگریزی ویب سائیٹ سے استفادہ کیا گیا ہے اور خاص طور پر اُردو زبان بولنے والوں کیلئے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اِس کا مرکزی وسیلہ میوزیم کی طرف سے آن لائن موجود ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا ہالوکاسٹ کے بارے میں تاریخی معلومات اور اطلاعات تک رسائی دیتا ہے۔ اِن معلومات میں مضامین، تصاویر، نقشے، دستاویزی فلموں کے حصے، ہالوکاسٹ کی یادگار اشیاء اور عینی گواہوں کی شہادتیں شامل ہیں۔ ہالوکاسٹ کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ "نسلی قتل و غارتگری" کی اصطلاح کے بارے میں وقت کے ساتھ ساتھ مفہوم میں ہونے والی پیش رفت بھی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ دارفور جیسے مقامات پر حالیہ طور پر جاری بحران اور سام دشمنی اور ہالوکاسٹ کی تردید جیسے عصری مسائل بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔ ہم اِس ویب سائیٹ پر موجود وسائل میں اضافہ جاری رکھیں گے۔ لہذا آپ آئیندہ بھی اِس ویب سائیٹ کا مشاہدہ ضرور کیجئیے گا۔.

ہالوکاسٹ »

ہالوکاسٹ نازی حکومت اور اُس کے اتحادیوں کی طرف سے کم و بیش 60 لاکھ یہودیوں کے نہایت ہی منظم، ریاستی ایما پر مبنی اور سرکاری سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم اور قتلِ عام کا واقعہ ہے۔ لفظ "ہالوکاسٹ"کا ماخذ دراصل یونانی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں "آگ کے ذریعے قربانی"۔ جرمنی میں نازی جنوری 1933 میں اقتدار میں آئے۔ وہ اِس بات پر یقین رکھتے تھے کہ جرمن نسلی طور پر سب سے اعلیٰ و ارفعٰ قوم ہے جبکہ یہودی سب سے گھٹیا ہیں اور یوں وہ بیرونی طور پر نام نہاد جرمن نسلی برادری کیلئے خطرہ ہیں۔.


نازی اولمپکس، برلن 1936

نازی اولمپکس، برلن 1936

اگست 1936 میں ایڈولف ہٹلر کی آمرانہ نازی حکومت نے موسم گرما کے اولمپک کھیلوں کا انعقاد کرتے ہوئے دو یفتوں تک اپنی نسل پرستانہ اور عسکریت پسندانہ خصلت کو چھپائے رکھا۔ نازی حکومت نے اپنے یہود دشمن ایجنڈے اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو مدھم رکھتے ہوئے اولمپک کھیلوں کو استعمال کیا اور بہت سے غیر ملکی شائقین اور صحافیوں کو یہ جتانے کی کوشش کی کہ جرمنی ایک پرامن اور بردبار ملک ہے۔ امریکہ اور مغربی جمہوریتوں نے 1936 کی اولمپک کھیلوں کے مجوزہ بائیکاٹ کو مسترد کر دیا اور یوں اُنہوں نے اُس وقت کے کچھ مبصرین کے دعوے کے مطابق وہ موقع کھو دیا جس کی رو سے ہٹلر کو ظلم و ستم روکنے پر مجبور کیا جا سکتا اور نازی ظلم کے خلاف بین الاقوامی مزاحمت کو تقویت دی جا سکتی۔ اولمپک کھیلوں کے خاتمے کے ساتھ ہی جرمنی کی توسیع پسندانہ پالیسیاں اور یہودیوں کے علاوہ دیگر "ریاست کے دشمنوں" کا عرصہ حیات تنگ کرنے کی کارروائیاں تیز تر ہو گئیں جس کا نتیجہ دوسری عالمی جنگ اور ہالوکاسٹ کی شکل میں سامنے آیا۔.

مزید پڑھیں »


ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

"حتمی حل" کا جائزہ  |  سام دشمنی  |  تھرڈ ریخ یعنی تیسرا دور:ایک جائزہ  |  یورپ میں دوسری جنگ عظیم  |  نسلی عصبیت: ایک جائزہ  |  ہدف بننے والوں کی اقسام: ایک جائزہ  |  ہالوکاسٹ کے دوران بچے  |  ہالوکاسٹ کے دوران عورتیں  |  نازی کیمپ  |  آئن سیٹز گرپن (گشتی قاتل یونٹ)  |  یہودی بستیاں  |  جبری مشقت: ایک جائزہ  |  پوگرمز  |  قتل گاہیں : ایک جائزہ  |  آشوٹز  |  زہریلی گیس سے ہلاک کرنے کی کارروائیاں  |  پناہ گزیں  |  یہودی مزاحمت  |  بچاؤ  |  غیر یہودی مزاحمت : ایک جائزہ  |  ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ہالوکاسٹ  |  نازی کیمپوں کی آزادی  |  ہولوکاسٹ کے بعد  |  جنگی جرائم کے مقدمے  |  نسل کشی کیا ہے؟  |  روانڈا: نسل کشی کی پہلی سزا  |  نسل کشی کی ٹائم لائن  |  پناہ گزینوں کی موجودہ صورتِ حال

متعلقہ مقالات:
مزید پڑھیں »

تمام نوادرات »
تمام متحرک نقشے »
تمام دستاویزات »
تمام تاریخی فلموں کے حصے »
تمام نقشے »
تمام شناختی کارڈ »
تمام سندیں »
تمام تصاویر »
تمام موسیقی »


شخصی کہانیاں

تمام شناختی کارڈ »


"Voices on Antisemitism"

روبارت ساتلوف

رابرٹ سیٹلوف »
پی ۔ ایچ ۔ ڈی، ایگذیکٹو ڈائریکٹر، واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی

11 ستمبر 2001 کے کچھ ہی دیر بعد رابرٹ سیٹلوف ہالوکاسٹ دور کے عرب ہیروز کی تلاش میں رباط۔ مراکش چلے گئے۔ اُنہیں سے سنئیے کہ اُنہوں نے یہ تلاش کیوں کی تھی۔

متعلقہ روابط:

10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263 10007263


مسلم دنیا میں سام اور امریکہ دشمنی سے کیسے نمٹا جائے »

مسلم دنیا میں سام اور امریکہ دشمنی سے کیسے نمٹا جائے

امریکن یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کی ابنِ خلدون چیئر پر فائز سفیر اکبر احمد کے ساتھ ایک گفتگو سے اقتباس

یونائیٹڈ اسٹیٹس ہالوکاسٹ میموریل میوزیم
واشنگٹن ڈی۔ سی
22 جون 2006

See the video excerpts in English »


متعلقہ روابط