United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate

 

 

Voices on Antisemitism — A Podcast Series

Diego Portillo Mazal

July 1, 2010

Diego Portillo Mazal

President, Latino Professional Network, Boston, MA

Diego Portillo Mazal was born in Argentina and lived all over the world before settling in Boston. As a founding member of the Latino-Jewish Roundtable, Portillo Mazal works to bring Jews and Latinos together to overcome prejudice and find common ground.

RSS Subscribe | Download | Share | Comment

Download audio (.mp3) mp3 – 8.02 MB »

Transcript also available in:
English
Русский
Português (BR)


Transcript:

یکم جولائی 2010
ڈئیگو پارٹیلو مازل
صدر، لاطینو پروفیشنل نیٹ ورک، بوسٹن، ایم اے
ڈئیگو پارٹیلو مازل ارجنٹائن میں پیدا ہوئے اور بوسٹن میں بسنے سے پہلے دنیا کے بیشتر ممالک میں رہ چکے ہیں۔ لاطینی یہودی راؤنڈ ٹیبل کا بانی رکن ہونے کے ناطے، پارٹیلو مازل نے تعصب پر قابو پانے اور کامن گراؤنڈ تلاش کرنے کیلئے یہودیوں اور لاطینی نژاد افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرتے ہيں۔
ڈئیگو پارٹیلو مازل:
یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے کہ لوگ کس طرح جلدی سے ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، اورہم کس قدر جلد اس بات سے آگاہ ہو جاتے ہیں کہ ان گروپوں کے مابین بہت کچھ مشترک ہوتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اُن کی سرحدیں بھی مشترک ہوتی ہیں۔ ہم مکمل طور پر الگ کمیونیٹز نہیں ہيں۔

الیسا فشمین:
ڈئیگو پارٹیلو مازل ارجنٹائن میں پیدا ہوئے اور بوسٹن میں بسنے سے پہلے دنیا کے بیشتر ممالک میں رہ چکے ہیں۔ لاطینی یہودی راؤنڈ ٹیبل کا بانی رکن ہونے کے ناطے، پارٹیلو مازل تعصب پر قابو پانے اور کامن گراؤنڈ تلاش کرنے کیلئے یہودیوں اور لاطینی نژاد افراد کو ایک دوسرے سے قریب کرنے کیلئے کام کرتے ہيں۔
سام دشمنی کے خلاف آوازیں میں خوش آمدید۔ یہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میوزیم کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پوڈ کاسٹ سیریز ہے جو اولیور اور ایلزبیتھ اسٹینٹن فاؤنڈیشن کی بھرپور حمایت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ میں آپ کی میزبان، الیسا فشمین ہوں۔ ہر مہینے ہم ان مختلف طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک مہمان کو دعوت دیتے ہیں جو ہماری دنیا پر اثر انداز ہونے والی سام دشمنی اورنفرت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہیں بوسٹن سے ڈئیگو پارٹیلو مازل۔

ڈئیگو پارٹیلو مازل:
لاطینی یہودی راؤنڈ ٹیبل لاطینی پیشہ ورانہ نیٹ ورک اور نیو انگلینڈ چیپٹرکے اینٹی ڈیفے میشن لیگ(ADL) کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا محرک تھا۔ ہم بیک وقت مہاجرین کے خلاف آوازوں اور کمیونٹی میں کچھ دوسرے مسائل کے بارے میں فکر مند تھے۔ اور ہم دونوں کا خیال ہے کہ غلط فہمیاں دور کرنے اور نفرت بڑھانے والی باتوں سے گریز کرنے کا بہترین طریقہ مکالمہ ہے۔ لاطینی امریکن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں لاطینی مہاجرین میں ایسے کئی لوگ ہيں جو یہودیوں کے متعلق کچھ نہیں جانتے ہيں۔ دوسری طرف مجھے لگتا ہے کہ یہودی کمیونٹی میں ایک گروہ ایسا ہے جو آج ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مہاجرین کی حیثیت سے رہنے کا مطلب نہیں سمجھتے - یہودیوں کی ھجرت بہت پہلے شروع ہوئی تھی، جو بہت ہی مماثل وجوہات کی بناء پر یہاں آئے مگر وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بھلا دیا گیا یا تبدیل ہوگیا۔

میں نے ایک ایسے گھرانے میں پرورش حاصل کی جو اقوام متحدہ کا حصہ تھا۔ میں دنیا کے مختلف ممالک میں رہا، افریقہ میں، لاطینی امریکہ میں پلا بڑھا اور آخر کار کالج میں پڑھائی کرنے کی خاطر بوسٹن میں بس گیا۔ میرے ماں باپ دونوں غیر مذہبی تھے۔ میری والدہ کا خاندان یہودی ہے۔ میرے والد کا خاندان مسیح کے ظہور ثانی کا معتقد تھا۔ میں موزمبیق پبلک اسکول جاتا تھا جو اُس وقت کمیونسٹ تھا اور مذہب کے بہت خلاف تھا۔ پھر میں برطانوی اسکولوں میں جانے لگا جو انگلیکن تھے۔ لہذا میری پرورش نے مجھے مختلف ثقافتوں سے واقف ہونے کا موقع دیا۔ میرے ماں باپ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہم صرف ممالک میں نہیں رہتے، ہمیں ان ممالک کے رہنے والوں سے ضرور کچھ سیکھنا بھی ہے۔

میرے خیال میں میں نے راؤنڈ ٹیبل سے سیکھا ہے کہ آپ لوگوں کے اندر اتنا خلوص پا سکتے ہیں جس کی توقع ہی نہ ہو۔ ہم نے اس سال اینٹی ڈیفے میشن لیگ اور ایک سیڈار کمیوٹنی کے ساتھ باہمی میزبانی کی۔ اس کو متعدد زبانوں میں منعقد کیا گیا۔ مثال کے طور پر کینٹر (گِرجا گھروں ميں گانے والے طائفے کا سربراہ)، ارجنٹائن سے تھا اور سیڈار نے اختتام پر ایک گیت گایا جس کا نام Cancion con Todos ہے۔ یہ گانا ایک آواز میں گانے اور ایک ساتھ تالی بجانے کے بارے میں ہے۔ دل کو کافی چھونے والا گیت تھا۔ کیونکہ ہم نے اس راؤنڈ ٹیبل کا آغاز بہت سی دھمکیوں کے ساتھ کیا تھا کہ یہ بہت خوفناک چیلنج ہے۔ یہ جاننا کہ لوگ اپنے تعصبات کا ازالہ کرنے اور ان کو تسلیم کرنے کیلئے کس حد تک تیار ہیں، میرے لیے باعث تعحب تھا۔ ساری دنیا کے سامنے بچپن سے سکھائے گئے جانبدار خیالات کا اعتراف کرنے کیلئے حیرت انگیز بہادری کی ضرورت ہے خاص طور پر اگر آپ کو عقلی طور پر معلوم ہے کہ یہ خیالات غلط ہیں - خاص طور پر جب آپ ان لوگوں سے مخاطب ہوں جن کے خلاف یہ تعصبات اٹھائے گئے ہیں۔ مگر یہ بات اہم ہے کہ ہم مسلسل اپنے آپ کو یاد دلاتے رہيں کہ یہ ایک کثیر جہتی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی ملک ہے۔ اور یہ تمام آوازیں مل کر ایک نئی امریکی آواز تخلیق کررہے ہیں۔

الیسا فشمین:
سام دشمی کے خلاف آوازیں یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میموریل میزیم کی ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔ ہماری آج کی دنیا میں مسلسل جاری سام دشمنی کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر سننے کیلئے ہر ماہ یہ سیریز سماعت فرمائیے۔

ہم چاہیں گے کہ آپ اس سیریز کے بارے میں اپنی رائے ہم تک ضرور پہنچائیں۔ براہ مہربانی ہماری ویب سائیٹ
www.ushmm.org دیکھئیے اور سام دشمنی کے خلاف آوازیں کے سروے پر کلک کیجئیے۔ آپ ہماری ویب سائیٹ پر وائسز آن جینوسائیڈ پری وینشن بھی سن سکتے ہیں جو موجودہ نسل کُشی کے بارے میں ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔

 


 

Available interviews:

Stephen Mills
Hasan Sarbakhshian
Kathleen Blee
Rita Jahanforuz
Edward T. Linenthal
Colbert I. King
Jamel Bettaieb
Jeremy Waldron
Mehnaz Afridi
Fariborz Mokhtari
Maya Benton
Vanessa Hidary
Dr. Michael A. Grodin
David Draiman
Vidal Sassoon
Michael Kahn
David Albahari
Sir Ben Kingsley
Mike Godwin
Stephen H. Norwood
Betty Lauer
Hannah Rosenthal
Edward Koch
Sarah Jones
Frank Meeink
Danielle Rossen
Rex Bloomstein
Renee Hobbs
Imam Mohamed Magid
Robert A. Corrigan
Garth Crooks
Kevin Gover
Diego Portillo Mazal
David Reynolds
Louise Gruner Gans
Ray Allen
Ralph Fiennes
Judy Gold
Charles H. Ramsey
Rabbi Gila Ruskin
Mazal Aklum
danah boyd
Xu Xin
Navila Rashid
John Mann
Andrei Codrescu
Brigitte Zypries
Tracy Strong, Jr.
Rebecca Dupas
Scott Simon
Sadia Shepard
Gregory S. Gordon
Samia Essabaa
David Pilgrim
Sayana Ser
Christopher Leighton
Daniel Craig
Helen Jonas
Col. Edward B. Westermann
Alexander Verkhovsky
Nechama Tec
Harald Edinger
Beverly E. Mitchell
Martin Goldsmith
Tad Stahnke
Antony Polonsky
Johanna Neumann
Albie Sachs
Rabbi Capers Funnye, Jr.
Bruce Pearl
Jeffrey Goldberg
Ian Buruma
Miriam Greenspan
Matthias Küntzel
Laurel Leff
Hillel Fradkin
Irwin Cotler
Kathrin Meyer
Ilan Stavans
Susan Warsinger
Margaret Lambert
Alexandra Zapruder
Michael Chabon
Alain Finkielkraut
Dan Bar-On
James Carroll
Ruth Gruber
Reza Aslan
Alan Dershowitz
Michael Posner
Susannah Heschel
Father Patrick Desbois
Rabbi Marc Schneier
Shawn Green
Judea Pearl
Daniel Libeskind
Faiza Abdul-Wahab
Errol Morris
Charles Small
Cornel West
Karen Armstrong
Mark Potok
Ladan Boroumand
Elie Wiesel
Eboo Patel
Jean Bethke Elshtain
Madeleine K. Albright
Bassam Tibi
Deborah Lipstadt
Sara Bloomfield
Lawrence Summers
Christopher Caldwell
Father John Pawlikowski
Ayaan Hirsi Ali
Christopher Browning
Gerda Weissmann Klein
Robert Satloff
Justice Ruth Bader Ginsburg