نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجمہ کا پورٹل | English
ہومایک تھیلا حاصل کریںمنصوبہ بنائیںباخبر رہیں

سوچنے کیلئے کچھ چیزیں...

سال میں دوبارآتشزدگی سے متعلق قواعد اور اپنے گھر سے نکلنے کی مشق ضرور کریں۔

عمررسیدہ امریکی

ہرفرد کی ضروریات اور صلاحیتیں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ہرفرد تمام قسم کے ہنگامی حالات کیلئے تیاری کے واسطے اہم اقدامات کرسکتا ہے اور منصوبے بنا سکتا ہے۔ اپنی ذاتی ضروریات کا جائزہ لے کر اور ہنگامی منصوبہ بنا کر، آپ کسی صورتحال کیلئے زیادہ بہتر طور پر تیار ہوسکتے ہیں۔ آج منصوبہ بندی کرنے کے عہد سے آپ کو کسی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری میں مدد ملے گی۔ تیاری بہتر ہے۔ ابھی تیار ہوجائیں۔

  • اس بات پرغور کریں کہ کس طرح کوئی آفت آپ کی نجی ضروریات کو متاثر کرسکتی ہے۔
  • اسے کم از کم ایک وقفے کیلئے، خود سے بنانے کی کوشش کریں۔ ممکن ہے کہ آپ کو طبی سہولیات یا یہانتک کہ دوا کی دوکان تک رسائی حاصل نہ ہو۔
  • اس بات کی شناخت کریں کہ آپ روزانہ کس قسم کے وسائل کا استعمال کرتے ہیں اور اگر وہ محدود مقدار میں یا بالکل نہ ہوں تو آپ کیا کرسکتے ہیں۔
  • ایک ہنگامی سازوسامان کا تھیلالیں۔
  • اگر آپ کیلئے وہاں سے نکلنا ضروری ہو تو، اگر ممکن ہو اپنے پالتو جانور کو ساتھ لے جائیں۔ البتہ، اگر آپ کسی عوامی پناہ گاہ میں جارہے ہیں تو، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جانوروں کو اندرلےجانے کی اجازت نہیں ہوسکتی ہے۔
  • پناہ کے متبادلات کی پیشگی منصوبہ بندی کریں جو آپ اور آپ کے پالتو جانور دونوں کیلئے کارگر ہو؛ اپنے ان عزیزوں اور دوستوں کے بارے میں غور کریں جو آپ کے قریبی علاقے سے باہر ہوں اور ہنگامی صورتحال میں آپ اور آپ کے پالتو جانور کو رکھ سکتے ہوں۔
  • وفاقی وظائف حاصل کرنے والوں کیلئے الکٹرانک ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آفت کئی دنوں یہانتک کہ ہفتوں تک ڈاک سروس میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ ایسے لوگ جواپنے سوشل سیکیورٹی وظائف کیلئے ڈاک پر منحصر ہیں ان کیلئے ایسی صورت میں دشوار صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اگر وہ کہیں جاتے ہیں یا ان کی ڈاک سروس گم ہوجاتی ہے - جیسا کہ کٹرینا ہیریکن کے بعد 85,000 چیک وصول کنندگان کے ساتھ ہوا۔ الکٹرانک ادائیگی میں تبدیل کرنا لوگوں کیلئے آفت کا سامنا کرنے سے قبل مالی طور پر تحفظ حاصل کرنے ایک آسان اور مفید طریقہ ہے۔ اس سے چیکوں کے چوری ہونے کا خطرہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔
    امریکی محکمہ مالیات وفاقی وظائف حاصل کرنے کے دو محفوظ ترین طریقوں کی سفارش کرتا ہے:

  • کسی چالو یا بچت کھاتے میں براہ راست جمع بینک کھاتے والے لوگوں کیلئے بہترین اختیار ہے۔ وفاقی وظائف حاصل کرنے والے افراد ‎(800) 333-1795 (انگریزی میں) پر فون کرکے یا www.GoDirect.org (انگریزی میں) پرجاکر سائن اپ (اندراج) کرسکتے ہیں۔
  • ڈائریکٹ ایکسپرین® پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ کوایسے لوگوں کیلئے کاغذی چیکوں کے ایک محفوظ اور آسان متبادل کے لئے تیار کیا گیا ہے جن کا بینک کھاتہ نہیں ہے۔ سائن اپ کرنا آسان ہے – ٹول فری نمبر ‎(877) 212-9991 (انگریزی میں) پر فون کریں یا www.USDirectExpress.com (انگریزی میں) پر آن لائن سائن ان کریں.

ڈائرکٹ ڈپازٹ یا ڈائرکٹ ایکسپریس® کارڈ کیلئے سائن ان کرنا ایک آسان لیکن اہم قدم ہے جو آپ کوغیرمتوقع حالات میں آپ کے خاندان کی فنڈ تک رسائی کو محفوظ رکھنے میں مدد کرسکتا ہے اگر آپ یا آپ کے عزیز کو ابھی بھی سوشل سیکیورٹی یا دیگر وفاقی وظائف بذریعہ چیک مل رہے ہیں تو، براہ کرم آج ہی اسے ان میں سے کسی ایک محفوظ تر، آسان اختیار میں تبدیل کرنے پر غور کریں۔

ایک امدادی نیٹ ورک بنائیں

  • اگر آپ کو توقع ہے کہ آفت کے دوران آپ کو مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے تو اپنے خاندان، دوستوں یا دیگر لوگوں سے بات کریں جو آپ کے ذاتی امدادی نیٹ ورک کا حصہ بنیں گے۔
  • اپنے ہنگامی منصوبے کے ہر پہلو کو لکھ لیں اور اپنے امدادی نیٹ ورک کے ہر شخص کے ساتھ اس کا اشتراک کریں۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ ہر کسی کو معلوم ہو کہ آپ اپنے گھر یا کام کی جگہ سے کس طرح نکلنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور آفت کی صورت میں آپ کہاں جائیں گے۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے مقامی نیٹ ورک کے کسی فرد کے پاس آپ کے گھر کی اضافی چابی ہو اور اسے معلوم ہو کہ آپ ہنگامی سازوسامان کہاں رکھتے ہیں۔
  • اپنی مدد کرنے والوں کو ہنگامی صورت میں زندگی بچانے والے آلے کا استعمال کرنے، دوائیں دینے کا طریقہ بتائیں۔
  • ایسے لوگوں کے ساتھ اپنے منصوبے کی مشق کریں جو آپ کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کیلئے آمادہ ہیں۔

اضافی سازوسامان اور دستاویزات:

دوائیں اور طبی سازوسامان

اگر آپ دوائیں لیتے ہیں یا روزانہ طبی معالجہ استعمال کرتے ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کم از کم ایک ہفتے، یا زیادہ عرصے کیلئے اپنی ضرورت کا سامان موجود ہو۔

  • نسخہ جاتی دواؤں کی ایک فہرست بشمول اس کی خوراک، علاج اور الرجی سے متعلق معلومات کی ایک فہرست بنائیں۔
  • اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے بات کریں کہ آپ کو مزید کن چیزوں کی تیاری کی ضرورت ہے۔
  • اگر آپ کسی کلینک یا ہسپتال میں معمول کا معالجہ کرواتے ہیں یا اگر آپ کو مستقل خدمات جیسے گھر پر نگہداشت صحت، معالجہ یا نقل و حمل کی خدمات حاصل ہوتی ہیں تو، اپنے خدمت فراہم کنندہ سے ان کے ہنگامی منصوبے کے بارے میں بات کریں۔ متابعتی خدمت فراہم کنندگان کی شناخت کیلئے ان کے ساتھ کام کریں اور انہیں اپنے ذاتی تعاون کے نیٹ ورک میں شامل کریں۔
  • دیگر ذاتی ضروریات کی چیزوں جیسے چشمے، سمعی آلات اور سمعی آلے کی بیٹریاں، وھیل چیئر کی بیٹریاں، اور آکسیجن پر توجہ دیں۔

ہنگامی دستاویزات

اپنے ہنگامی سازوسامان کے تھیلے میں اہم دستاویزات کی نقول شامل کریں جیسے خاندان کے ریکارڈز، طبی ریکارڈز، وصیتیں، وثیقے، سوشل سیکیورٹی نمبر، محصولات اور بینک کھاتے کی معلومات اور ٹیکس ریکارڈز۔

  • اپنے طبی بیمے اور میڈیکیئرکارڈز کی نقول دستیاب رکھیں۔
  • طبی آلات اور دیگرجان بچانے والے آلات کے طرز اور سیریل نمبر کی فہرست رکھیں۔ اس میں اسے چلانے کی معلومات اور ہدایات بھی شامل کریں۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی دوست یا اہل خاندان کے پاس ان دستاویزات کی نقول موجود ہوں۔
  • اپنے امدادی نیٹ ورک میں شریک لوگوں ساتھ ہی معالجہ فراہم کرنے والوں کے نام اور رابطے کی معلومات شامل کریں۔
  • اگر آپ بات چیت کرنے سے معذور ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے ہنگامی معلومات میں آپ کے ساتھ گفتگو کا مناسب ترین طریقہ درج ہو۔
  • فوری اور آسان رسائی کیلئے ان دستاویزات کو ایک واٹرپروف برتن میں رکھیں۔

مزید معلومات

مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں معذور لوگوں کیلئے آفات سے متعلق تیاری ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر کی ضرورت ہے منجانب FEMA (انگریزی میں)، اور ریڈ کراس (انگریزی میں)۔