نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجموں کا پورٹل | English
ہومکٹ حاصل کريںمنصوبہ بنائيںباخبر رہيں

آپ کے سوچنے کے لئے...

پہلے سے ہی معلوم کريں کہ آپ اپنی کمیونٹی میں ہنگامی صورت حال واقع ہونے پر اپنے پالتو جانوروں کو کہاں لے جاسکتے ہیں۔

معذور اور خصوصی ضروریات

معذور افراد کے لئے:

  • ہنگامی صورت حال میں مدد کے لئے معاونت کا نیٹورک بنائيں۔
  • ان افراد کو اس جگہ کے بارے میں بتائيں جہاں آپ نے ہنگامی صورت حال کے لئے سامان رکھا ہے۔
  • اپنے معاونت کے نیٹورک کے ایک رکن کو اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کی ایک چابی دیں۔
  • اپنے شہر یا کاؤنٹی کی حکومت کے ہنگامی معلومات کے انتظام کے دفتر سے رابطہ کریں۔ کئی مقامی دفاتر معذور افراد کی فہرستیں برقرار رکھتے ہیں تاکہ انہيں اچانک واقع ہونے والی ہنگامی صورت حال میں تلاش کیا جاسکے۔
  • اپنی معذوری کی شناخت کے لئے طبی اطلاعاتی ٹیگ یا بریسلیٹ پہن کر رکھيں۔
  • اگر آپ رق پاشی (ڈائلسیس) یا زندگی دینے والا دوسرا علاج کروارہے ہوں تو ایک سے زيادہ سہولت کے مقام اور دستیابی کے متعلق معلومات حاصل کریں۔
  • دوسروں کو اپنی وہئیل چئیر استعمال کرنا سکھائيں۔
  • اپنی وہیل چئیر کو لے جانے کی ضرورت کے لئے اس کے سا‏‏ئز اور وزن کے ساتھ ساتھ اس کے تہ ہونے کے متعلق معلومات رکھیں۔
  • وفاقی ادائيگیوں کے وصول کنندگان کے لئے الیکٹرانک ادائيگیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ یاد رکھیں کہ آفت کی وجہ سے دنوں حتی کہ ہفتوں کے لئے ڈاک کی خدمت معطل ہوسکتی ہے۔ خالی کروائے جانے یا ڈاک کی خدمت میں مداخلت کی صورت میں ان افراد کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہيں جو سوشل سیکورٹی ادائيگیوں کے لئے ڈاک پر انحصار کرتے ہيں - جیسا کہ کٹرینہ کے طوفان کے بعد 85 ہزار چیک وصول کرنے افراد کے ساتھ ہوا تھا۔ آفت آنے سے پہلے اپنے آپ کو مالی طور پر محفوظ رکھنے کا ایک آسان اور اہم طریقہ الیکٹرانک ادائيگیاں ہیں۔ اس سے چیک کے چوری ہونے کا بھی خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔

امریکی ڈپارٹمنٹ آف دی ٹریژری وفاقی ادائيگیاں حاصل کرنے کے لئے دو مزید محفوظ طریقے تجویز کرتا ہے:

  • بینک اکاؤنٹ رکھنے والے افراد کے لئے کسی چيکنگ یا سیونگز اکاؤنٹ میں براہ راست ڈپوزٹ بہترین طریقہ ہے۔ وفاقی ادائيگی وصول کرنے والے افراد ‎(800) 333-1795‎ (انگریزی میں)‎ پر کال کرکے یا www.GoDirect.org (انگریزی میں) پر تشریف لے جا کر سائن اپ کرسکتے ہيں۔
  • Direct Express® پری پیڈ ڈیبیٹ کارڈ ان افراد کے لئے کاغذی چیکس کے لئے محفوظ اور آسان متبادل کے طور پر بنایا گيا ہے جن کے پاس بینک اکاؤنٹ نہ ہو۔ سائن اپ کرنا بہت آسان ہے - ‎(877) 212-9991 پر ٹول فری کال کریں (انگریزی میں) یا www.USDirectExpress.com (انگریزی میں) پر آن لائن سائن اپ کریں۔

ڈائریکٹ ڈپوزٹ یا Direct Express کارڈ کے لئے سائن اپ کرنا ایک آسان لیکن ضروری قدم ہے جس کے ذریعے ناقابل تصور واقع ہونے کی صورت میں آپ رقوم تک اپنے گھر والوں کی رسائی کو یقینی بنا سکتے ہيں۔ اگر آپ یا آپ کے اقربا ابھی بھی چیک کے ذریعے سوشل سیکورٹی یا دوسری وفاقی ادائيگیاں حاصل کررہے ہوں تو برائے مہربانی آج ہی ان محفوظ، آسان اختیارات پر تبدیل کرنے کے متعلق سوچیں۔

معذور افراد کے لئے اضافی سامان:

  • دواؤں کے نسخے، ادویات کی فہرست بمعہ مقدار، الرجیوں کی فہرست۔
  • اضافی عینکیں اور آلہ سماعت کی بیٹریاں۔
  • اضافی وہیل چئیر کی بیٹریاں، آکسیجن۔
  • طبی آلات کے طرز اور سیریل نمبر کی فہرست رکھیں۔
  • طبی بیمے اور ‏Medicare کے کارڈ۔
  • آپ کو چوٹ لگنے کی صورت میں مطلع کئے جانے والے ڈاکٹر، رشتہ دار یا دوست کی فہرست ۔

مزید معلومات

معذور افراد کے لئے ہنگامی صورت حال کی تیاری کے متعلق معلومات اور سازوسامان کے لئے Emergency Preparedness for Individuals with Disabilities' Resource Center پر Interagency Coordinating Council سے رجوع کریں (انگریزی میں)۔

یاد رکھیں کہ آفت کی وجہ سے دنوں حتی کہ ہفتوں کے لئے ڈاک کی خدمت معطل ہوسکتی ہے۔ Go Direct کی ٹول فری ہیلپ لائن ‎‎پر ‎(800) 333-1795 (انگریزی میں) پر کال کرکے ڈائریکٹ ڈپوزٹ کے بارے میں سوچیں یا www.GoDirect.gov (انگریزی میں) پر کال کریں۔ امریکی ڈپارٹمنٹ آف دی ٹریژری اور فیڈرل ریسیرو بینک کے تعاون کے ساتھ فراہم کردہ یہ اختیار ہر ماہ آپ کے سوشل سیکورٹی یا SSI کی بروقت ادائيگی کو یقینی بنائے گا۔