نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ریڈی امریکا | ترجموں کا پورٹل | English
Acceuilکٹ حاصل کريںمنصوبہ بنائيںباخبر رہيں

آپ کے سوچنے کے لئے...

اپنے بچے کے اسکول سے ان کے ہنگامی منصوبوں کی کاپی مانگیں اور ان کو اپنے گھر یا کام پر رکھیں.

کٹ حاصل کريں

ایمرجنسی کے بعد آپ کو اپنے آپ پر گزارا کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس اپنا خوراک، پانی،اور دوسرے سامان جو کہ کم از کم تین دن کے لئے کافی ہوں موجود ہونے چاہئے. کسی بھی آفت کے بعد مقامی اہلکار اور امدادی افراد فورا متاثرہ جگہ پر پہنچ جاتے ہیں ،مگر وہ فوری طور پر سب تک لوگوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ آپ تک مدد پہنچنے میں گھنٹے، یا شاید دن لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بجلی، گیس، پانی، گند نکاسی کے نظام اور ٹیلیفون جیسے بنیادی خدمات ، کئی دنوں سے لے کر ہفتہ بھر یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک کٹے رہ سکتے ہیں.

بنیادی ہنگامی سامان کے کٹ میں شامل کرنے کیلئے تجویز کردہ آیٹمز:

  • پانی، ہر شخص کے پینے اور صحت کاری کے لئے روزانہ ایک گالون پانی کم از کم تین دن کے لئے
  • خوراک، کم از کم تین دن کا نا قابل زوال خوراک کا سامان
  • بیٹری پاورڈ یا ھانڈ کرانک ریڈیو اور تنبیہی ٹون کے ساتھ NOAA موسمی ریڈیو اور دونوں کے لۓ اضافی بیٹریاں
  • فلاش لائٹ اور اضافی بیٹریاں
  • فرسٹ ایڈ کٹ
  • مدد پکارنے کے لۓ سیٹی
  • ڈسٹ ماسک، چگہ میں پناہ لینے کی غرض سے آلودہ ہوا کو فلٹر کرنے کیلئے دکٹ ٹیپ اور پلاسٹیک شیٹیں
  • ذاتی صحت کاری کے لۓ مویسٹ ٹاولٹس، کچرے کے تھیلےاور پلاسٹیک ٹائز
  • یوٹیلیٹیز کو بند کرنے کے لۓ ورنچ یا پیلرز
  • کھانے کے ڈبوں کو کھولنے والا آلہ (اگر کٹ میں ڈبے والا کھانا ہو)
  • مقامی نقشے
  • چارجر کے ساتھ سیل فون، یانفرٹر یا سولار چارجر

ایمرجنسی کٹ میں شامل کرنے کے لۓ اضافی ایٹمز:

  • موصوف شدہ دوائیاں اور عینک
  • بچوں کا فارمولا اور ڈایپرز
  • پالتو جانور کا کھانا اور اضافی پانی
  • ضروری خاندانی کاغذات کی کاپیاں جیسے کہ بیمہ پالسیاں ،شناختی کاغذات، اور بنک اکاونٹ کے ریکارڈز کسی واٹر پروف، اور نقل پھیو کنٹینر میں رکھیں
  • نقدی یا سفری چیک اور کھلے پیسے
  • ایمرجنسی ریفرنس مٹیریل جیسے کہ فرسٹ ایڈ کی کتاب یا www.ready.gov سے معلومات حاصل کریں۔
  • ہر شخس کے لئے گرم بلانکٹ یا سلیپنگ بیگ. اگر سرد موسم ہو تو اضافی بیڈنگ کا بندوبست کریں۔
  • کپڑوں کا پورا چینچ رکھیں بشمول مکمل آستین والا شرٹ، لمبنی پتلون اور بھاری جوتے۔ اگر سرد موسم ہو تو اضافی کپڑوں کا بندوبست کریں.
  • گھریلو استعمال کا کلورین بلیچ اور دوائی کا ڈراپر- جب ایک حصہ بلیچ اور نو حصہ پانی ڈلیوٹ کیے جائيں تو بلیچ کو بطور جراثیم کش مادہ استعمال کیا جا سکتا ہے. یا پھر ایمرجنسی کے وقت، ہرگالون پانی پر 16 ڈراپس گھریلو استعمال پلیچ کو پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے. خوشبودار، کلرسیف، یا کلینرز پر شمار بلیچ استعمال نہ کریں.
  • آگ بجھانے والا آلہ
  • واٹر پروف کنٹینر میں ماچس ڈاليں
  • خواتین کے سامان اور حفظان صحت کے آئیٹمز
  • مس کٹ، کاغذی کپ، پلیٹیں اور پلاسٹیک برتن، کاغذی تولیے
  • کاغذ اور قلم
  • کتابیں، گیمز، پازل،اور بچوں کے لئے دوسری قسم کی سرگرمیاں

ایمرجنسی کے دوران اور بعد خوراک کو محفوظ رکھنے کا طریقۂ کار جاننے کیلئے درج ذیل پر تشریف لے جائيں: http://www.foodsafety.gov/keep/ ‎‎ (انگریزی میں)