نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجمہ کا پورٹل | English
ہومایک تھیلا حاصل کریںمنصوبہ بنائیںباخبر رہیں

سوچنے کیلئے کچھ چیزیں...

ایک ویک اینڈ ٹیلیفون نمبروں کی تازہ کار، ہنگامی سازوسامان خریدنے اور اپنے ہنگامی منصوبہ پر ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے وقف کریں۔

منصوبہ بنائیں

ممکن ہے کہ آفت کے وقت آپ کا خاندان ایک جگہ نہ ہو، لہذا پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے: آپ ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح رابطہ کریں گے؛ آپ واپس کیسے ملیں گے؛ اور آپ مختلف حالات میں کیا کریں گے۔

کنبہ جاتی ہنگامی منصوبہ

  • شہر سے باہر کے رابطے  کی شناخت کریں۔ ایک طویل فاصلے کی کال کرنا پورے شہر میں کال کرنے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے، لہذا شہر سے باہر رابطے کا نمبر الگ ہوچکے اہل خاندان کے درمیان گفتگو کیلئے بہتر ہوسکتا ہے۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے خاندان کے ہر شخص کویہ فون نمبر معلوم ہو اور اس کے پاس سیل فون، سکے، یا ایک پیش ادا شدہ فون کارڈ ہو جس سے وہ ہنگامی رابطے کو کال کرسکیں۔ اگر آپ کے پاس سیل فون ہے تو، اپنے فون میں اس شخص (اشخاص) کا نام بطور "ICE" (ہنگامی صورتحال میں) درج کریں۔ اگر آپ کے ساتھ کوئی حادثہ ہوجاتا ہے تو ہنگامی امداد کرنے والے اکثر آپ کے کسی شناسا تک پہنچنے کیلئے آپ کے ICE فہرست کو دیکھتے ہیں۔ اپنے کنبے اور دوستوں کو یہ ضرور بتائیں کہ آپ نے انہیں بطور ہنگامی رابطہ درج کیا ہے۔
  • خاندان کے افراد کو سکھائیں کہ متنی پیغام کا استعمال کس طرح کریں (اسے SMS یا مختصر پیغام کی خدمت بھی کہتے ہیں)۔ متنی پیغامات ایسی صورت بھی پہنچ سکتے ہیں جب نیٹ ورک میں رکاوٹ اور فون کال کرنا ممکن نہ ہو۔
  • انتباہی خدمات کے ممبر بنیں۔ اب بہت سی برادریوں میں ایسے نظامات ہیں جو فوری متنی پیغامات یا ای میل بھیج کرآپ کو خراب موسم، سڑک بند ہونے، مقامی ہنگامی حالات وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اپنے مقامی آفس آف ایمرجنسی منیجمنٹ کی ویب سائٹ پر جا کر سائن اپ کریں۔

ٹھہرنے یا جانے کا منصوبہ بنانا

آن لائن فارمز پُر کرنے کیلئے وقت نہیں ہے؟
کنبہ جاتی ہنگامی منصوبہ(FEP) ڈاؤن لوڈ کری PDF صفحات انہیں پرنٹ کرکے آف لائن پُر کریں۔

کنبہ جاتی ہنگامی منصوبہ ڈاؤن لوڈ کریں - ایکروبیٹ ریڈر، 512Kb



یہ صفحہ دوست کو ای میل کریں - لنک کسی دوست کو ای میل کریں۔

آپ کے حالات اور ہنگامی صورتحال کی نوعیت کی بنیاد پر، پہلا اہم فیصلہ یہ ہے کہ آیا آپ کو وہیں رہنا چاہئے جہاں ہیں یا آپ کو نکل جانا چاہئے۔ آپ کو دونوں امکانات کو سمجھنا اور اس کے لئے منصوبہ بنانا چاہئے۔ اس بات کا فیصلہ کرنے میں اپنی عقل اور دستیاب معلومات، ساتھ ہی آپ جو کچھ سیکھ رہے ہیں اس کا استعمال کریں کہ آیا وہاں کوئی فوری خطرہ ہے۔ ہنگامی حالت میں، مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور اس بارے میں کہ آپ کوکیا کرنا چاہئے، فوری طور پر معلومات فراہم کربھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ البتہ، آپ کو ٹی وی دیکھنا چاہئے، ریڈیو سننا چاہئے یا تازہ ترین معلومات یا باضابطہ ہدایات تک فوراً رسائی کیلئے اکثر انٹرنیٹ دیکھنا چاہئے۔ اپنی جگہ پررہنے یا کسی جگہ پناہ لینے سے متعلق مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ہنگامی معلومات

معلوم کریں کہ آپ کے علاقے میں کس قسم کے آفات، قدرتی اور انسانی پیدا کردہ، آنے کے زیادہ امکانات ہیں اور آپ کو کس طرح اطلاع دی جائے گی۔ آپ کی توجہ حاصل کرنے کا طریقہ ہر معاشرے میں الگ الگ ہوتا ہے۔ ایک عام طریقہ ایمرجنسی ریڈیواور ٹی وی نشریات کے ذریعہ نشر کرنا ہے۔ آپ کو مخصوص سائرن سنائی پڑسکتا ہے، یا ٹیلیفون کال مل سکتی ہے، یا ہنگامی کارکنان گھر گھر جاسکتے ہیں۔

ہنگامی منصوبے

آپ ایسی جگہوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ سکتے ہیں جہاں آپ کا خاندان وقت گزارتا ہے: کام، یومیہ نگہداشت اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پرغور کریں۔ اپنے پڑوسیوں سے بات کریں کہ آپ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال میں ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔ آپ کسی ہنگامی صورتحال میں اپنے خاندان اور عزیزوں کو دوبارہ متحد کرنے کیلئے بہتر طور پر تیاری کرسکتے ہیں اگر آپ وقت سے پہلے سوچیں اور دوسروں کے ساتھ پیشگی گفتگو کرلیں۔ مزید پڑھیں: اسکول اور کام کی جگہ۔